انتقال پُرملال 148

انتقال پُرملال

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی ڈاکٹر گروپ ریاض کے بانی چیئرمین اور پاکستان کلچرل گروپ ریاض کے ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ طویل علالت کے بعد آج ریاض میں (جمعرات 7 دسمبر 2023) انتقال فرما گئے۔۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔ ان کا شمار ریاض کی مقتدر سماجی سیاسی اور فلاحی شخصیات میں ہوتا تھا۔ اور وہ ایک طویل عرصہ سے سماجی پلیٹ فارم “”MAP”” کے ساتھ بھی منسلک تھے۔ کل بعد نماز جمعہ مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گئی اور پھر انہیں مقامی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ کی سماجی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے انہیں “””ستارہ امتیاذ””” کا تمغہ بھی مل چکا تھا۔ ریاض کی ادبی سماجی سیاسی سنی مذہبی اور فلاحی شخصیات نے ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ کی وفات ہر اپنے اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عنائت فرمائے (آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں