Didn't PPP know before that this match is fixed 102

کیا پیپلزپارٹی کو پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے؟سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نواز شریف پر ڈیل کے حوالے سے لگنے والے الزامات پر خواجہ آصف نے بڑا اعتراف کر لیا.نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر دفاع اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کی پاکستان واپسی اور آئندہ حکومت کے حوالے سے فکسڈ میچ کے الزامات کا اعتراف کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پیپلزپارٹی آج ہم پر الزام لگا رہی ہے کہ یہ فکسڈ میچ ہے کیا پیپلزپارٹی کو پہلے نہیں پتہ تھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے؟
16ماہ ہمارے ساتھ رہے کیا ان کو میچ فکسڈ کا نہیں پتہ تھا؟ کیا پی پی والے بچے ہیں انہیں 2 ماہ میں پتہ چلا کہ میچ فکسڈ ہے؟۔ خواجہ آصف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اچھا ہے کہ خواجہ آصف نے خود اعتراف کر لیا کہ میچ فکسڈ ہے، الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا.
آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے.
ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا.ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔ نجی ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی۔ ملک میں غدار اور محب وطن کی میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔ نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، آپ جیل سے گئے ہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں۔
نوجوان اب کسی سلیکشن کو قبول نہیں کریں گے، اگر سلیکشن ہوئی تو یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت دیے جانے کے فیصلے پر ملک کے سینئر قانونی ماہرین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معیز جعفری نے کہا کہ بھاگا ہوا مجرم قیدی تو حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائر کرنے کا اہم نہیں ہوتا۔
اگر کوئی مجرم عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیا گیا ہو تو اس پر لازم ہوتا ہے کہ وہ پہلے عدالت میں سرنڈر کرے، پھر ضمانت کی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے 40 سالہ کیرئیر میں کبھی ایسا ہوتے نہیں دیکھا۔ اٹارنی جنرل کیسے ایک مفرور شخص کی ضفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر سکتے ہیں؟ صرف 15 منٹ کی سماعت میں جیسے فیصلہ دیا گیا، بنا بائیومیٹرک کے حفاظتی ضمانت دی گئی، یہ سب حیران کن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں