PNP"" a shining star on the journalistic horizon 140

“” پی این پی PNP”” صحافتی افق پر ایک درخشندہ ستارہ!

خصوصی سروے/اعجاز احمد طاہر اعوان

●● گزشتہ کچھ دنوں سے “”PNP”” نیوز چینل کے مستقل قارئین کی جانب سے ہمیں تعریفی پیغامات موصول ہوتے رہے۔ اس میں قارئین کی جانب سے اس بات کا اظہار کیا گیا کہ “”یو ٹیوب”” پر چلنے والے بہت سارے چینل میں “”PNP”” ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہے۔ قارئین کے ان اظہار خیالات کے بعد میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ “”PNP”” کے حقیقی مقام کو سمجھنے کے لئے ایک۔””خصوصی سروے”” کیا جائے۔ اس “”سروے”” کے لئے کچھ سوالات ترتیب دیئے اور انہیں تقریبا” اپنے 100 قارئین کے سامنے رکھا۔ ہمارے سوالات کے جوابات میں انہوں نے جن خیالات کا “”اظہار”” کیا وہ ہمارے لئے کافی حوصلہ افزاء ہیں۔

●● قارئین کی رائے کے مطابق ہمارے چینل پر نشر ہونے والی خبریں بغیر کسی آمیزش کے، تازہ ترین ہوتی ہیں۔

●● جن خبروں کو شائع کیا جاتا ہے ان میں سچ کے علاوہ کوئی اور زاویہ نہیں ہوتا۔ قارئین نے اس بات کی تعریف کی کہ ہر قسم کے غیر جانبدارانہ تجزیوں اور تبصروں کے لئے ہمارے “”کالم “” بھی مختلف ہوتے ہیں۔ جو دوسرے چینل میں عام طور پر نظر نہیں آتے بلکہ وہاں خبروں میں ہی مختلف سوچ کا اظہار بھی کر دیا جاتا ہے۔

●● “”پی این پی PNP”” اس حوالے سے ایک۔مختلف نیوز چینل ہے جو دوسروں کی طرح لگے بندھے موضوعات کے بجائے ان کا دانشورانہ تجزیہ کر کے قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے۔

●● “”پی این پی PNP”” کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس نے ایسے درجنوں مضامین شائع کئے ہیں جن میں دنیا کی سیاست، ثقافت، معاشی و سائنسی ترقی کو نہ صرف موضوع بنایا بلکہ ان کے پس پردہ حقائق کا دیانتداری کے ساتھ تجزیہ کر کے قارئین کے سامنے پیش کیا۔

●● یوں تو دیگر چینل مختلف شخصیات کے انٹرویوز شائع کرتے ہی ہیں لیکن وہ عموما” جانی پہچانی شخصیات ہوتی ہیں۔ یہ “”PNP”” کا ہی اعزاز ہے کہ وہ ہمیشہ پوشیدہ گوہر کی تلاش میں رہتا ہے۔ اس کے شائع کردہ تمام انٹرویوز ان لوگوں کو سامنے لانے کی کوشش ہے۔ جو نہ صرف اپنے اپنے ہنر میں کمال رکھتے ہیں بلکہ کسی وجہ سے لوگوں کی توجہ سے محروم ہیں۔ اس طرح “”PNP”” نے ایسی بہت ساری شخصیات کو لوگوں کی نگاہ میں اجاگر کیا ہے۔

ہمیں قوی امید ہے کہ اگر “”PNP”” کی تجربہ کار صحافتی ٹیم اپنی جانفشانی اور دیانتداری کے ساتھ کام کرتی رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک دن یہ ادارہ حقیقی صحافت کے آفاق پر درخشاں ستارہ بن کر نہ چمکے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ “”PNP”” اور اس کی صحافتی ٹیم کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائے ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں