رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جدہ کے کہنہ مشق صحافی اور “” روزنامہ جسارت “” کے بیورو چیف برائے جدہ سعودی عرب، اور “”ماہنامہ بساط کراچی”” کے بیورو چیف جدہ سید مسرت خلیل کی طبیعت گزشتہ تین روز سے شدید خراب ہے اور سانس لینے کی تکلیف اور دشواری میں مبتلا ہیں، اور اپنے گھر میں ہی سانس کی بحالی کے لئے باقاعدہ طور پر آکسیجن کے ذریعے سانس لے رہے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث بستر علیل ہونے کی وجہ سے “”PNP”” کے قارئین سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے “”دعائے صحت”” کی اپیل ہے اور یہ دعا بھی کی گئی ہے کہ اللہ پاک جلد انہیں مکمل صحت کاملہ و عاجلہ سے ہمکنار کرے آمین ثم آمین