Sardar Zakir Hussain Khan 337

“”انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب ریاض”” کے نائب صدر اور خطہ کشمیر کی ممتاز سماجی و فلاحی شخصیت سردار ذاکر حسین خان نے گزشتہ شب “”عمائدین شہر ریاض”” کے اعزاز میں ایک پر تکلف اور شاندار خصوصی “”دعوت افطار ڈنر”” کا اہتمام کیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان
ریاض سعودی عرب کا معروف سماجی و فلاحخ پلیٹ فارم اور کشمیریوں کے دل کی آواز کو بیرون ممالک میں بلند کرنے والا “”انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب ریاض”” کے نائب صدر اور خطہ کشمیر کی ممتاز سماجی و فلاحی شخصیت سردار ذاکر حسین خان نے گزشتہ شب “”عمائدین شہر ریاض”” کے اعزاز میں ایک پر تکلف اور شاندار خصوصی “”دعوت افطار ڈنر”” کا اہتمام کیا،

“”انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب”” کے نائب صدر سردار ذاکر حسین خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن سے ہزاروں میل دور “”رمضان المبارک”” میں ایسی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور اس مقدس اور بابرکت مہینہ کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انتہائی خوشی بھی محسوس کرتے ھیں، اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن میں ہی بیٹھ کر اپنے ملک آور دوستوں کو ایک خوشی فراہم کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت کی بحالی اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر شب و روز اپنی خدادا صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا، ہمارا ملک معاشی طور پر مضبوط ہو گا تو وطن عزیز ہر شعبہء ہائے زندگی میں ترقی کی منازل بھی تیزی کے ساتھ طے کرے گا، ہمارا وطن عزیز “”پاکستان”” ہم سب کے لئے اللہ کا بہت بڑا انعام اور تحفہ بھی ہے، ہم سب کو اپنے ملک کی حفاظت دل و جان سے کرنی چاہئے، یہی وقت کی آواز اور تقاضا بھی ہے، سعودی عرب کی اسی مقدس سرزمین میں ہم ایک خاص مقام رکھتے ہیں پاکستان اور سعودی عرب دونوں ایک ہیں اور ہر مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے، جس پر ہم اس ملک کے انتہائی مشکور ہیں اور ہمیں فخر بھی ہے، انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آور کہا کہ یہ بابرکت مہینہ رمضان المبارک ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہر دکھ اور تکلیف میں شامل ھونے کی دعوت بھی دیتا ہے اور خدمت خلق کا جذبہ بھی ہزاروں دلوں کے اندر اجاگر بھی ہوتا ہے، انٹرنیشنل کشمیر پریس کلب کے صدر سردار محمد رزاق خان نے کہا کہ میری طرف سے تمام مہمانوں کو رمضان المبارک ھو آور دعا کریں کہ ہماری زندگی میں ایسے ہی یہ خوشی کے لمحات آتے رہیں اور خوشی کے ایسے لمحات میں اپنے بزرگوں کے لئے بھی دعا کیا کریں جو آج اس دنیا میں نہیں ہیں ہم سردار ذاکر حسین خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہمارے لئے ایک خوبصورت دعوت کا اہتمام کیا اللہ تعالٰی ہمارے پاکستان کو سلامت رکھے، اخر میں حافظ محمد نزیر خان نے ملک کی بقاء و سالمیت اور ترقی و خوشحالی کے لئے اجتماعی طور پر خصوصی دعا کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں