ہم انسانیت کی خدمت بےلوث و بلا تفریق انجام دے رہے ہیں، سید طارق شعیب 98

ہم انسانیت کی خدمت بےلوث و بلا تفریق انجام دے رہے ہیں، سید طارق شعیب

کراچی بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہم انسانیت کی خدمت بے لوث، رنگ و نسل، بلا تفریق انجام دے رہے ہیں، اس میں مستحق اور غریب بچوں کے لیے حصول تعلیم اولین ترجیح ہے، یہ بات “”بہار ویلفیئر فائونڈیشن کراچی”” کے صدر سید طارق شعیب نے بروز اتوار 8/ ستمبر2024 کو “”نارتھ ناظم آباد “”کے ایک مقامی ہال میں “تعلیم کے ذریعے غربت کا خاتمہ” کے عنوان سے منعقدہ ایک “” خصوصی سیمینار”” میں اپنا خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم لڑکیوں کی اجتماعی شادی، دور دراز کے علاقوں میں جہاں غریب طبقے کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، وہاں بورنگ کے ذریعے ہینڈ پمپ سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ خستہ حال مساجد کو مرمت کر کے مدرسوں میں بجلی پہنچانے کے لیے سولر سسٹم لگا رہے ہیں۔”” بہار ویلفیئر فائونڈیشنBWF”” ایک غیر تجارتی، غیرسیاسی، غیرفرقہ ورانہ، بنیادوں پر خالصتا” سماجی ادارہ ہے، جس کا کسی سیاسی جماعت، و مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہونے مزید کہا کہ ہم انتہائی مشکل حالات میں اورنگی کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم پہنچا رہے ہیں، جہاں بچوں کے پاوں میں چپل تک نہیں ہوتی، ان سے رعایتی ٹوکن فیس 500 روپے لی جاتی ہے،تاکہ ماں باپ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اور روزانہ کی بنیاد پر اسکول ضرور پابندی سے جا سکیں، اگر جو والدیں رعایتی فیس دینے کے بھی متحمل نہیں ہوتے ہیں تو فیس میں مزید رعایت دی جاتی ہے تاکہ بچوں کو اسکول آنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور ان کو تعلیم سے رغبت ہو جائے، سید طارق شعیب نے مزید کہا کہ راشن، گوشت، پینے کا صاف پانی، غریب بچوں میں تقسیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ڈاکٹر مہتاب عالم نے کہا کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے مسائل جنم لیتے ہیں، ہم سب کی مشترکہ یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ حصول تعلیم میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کر کے آسانیاں پیدا کی جائیں، عارف حسن انصاری نے کہا کہ لڑکی کے لیے تعلیم اور صحت ضروری ہیں، حسن امام صدیقی نے “”بہار ویلفیئر فائونڈیشن BWF”” کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، علم ہی انسان کو آسمان کی بلندیوں کی طرف لے جاتا ہے، علم ایک ایسا زیور ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا، ڈاکٹر صدف اکبر نے کہا کہ زیادہ تر مسائل تعلیم کی کمی کی وجہ سے پیش آرہے ہیں، اس لیے ترقی کا پہیہ آہستہ آہستہ چل رہا ہے، سلیم اقبال نے کہا کہ تعلیمی ماحول پر قبضہ ہے جتنی فیس لیتے ہیں اتنی تعلیم نہیں دیتے، ندیم ہاشمی نے اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔مرشد رضا بہاری نے کہا کہ “” بہار ویلفیئر فائونڈیشن BWF”” صرف بہاریوں کے لیے نہیں ہے، سب زبانوں اور قومیت کی خدمت کررہا ہے، اس موقع پر بڑی تعداد میں حاضرین نے شرکت کی، خصوصی طور پر سید یوسف امام، فاروق عرشی، سرفراز احمد، ریحان محمود خان،قیصر شیخ، سلیم اختر ودیگر نے بھی شرکت کی، لندن سے آئے ہوئے ممتاز نعت خواں اور براڈ کاسٹر سید اقبال نے کہا کہ ہمارے آقائے دو جہاں حضور (ص) نے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کے لیے چین بھی جانا پڑے تو ضرور جاو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں