بچے من کے سچے ,یوم آزادی کے خوبصورت موقع پر بچوں کا وطن عزیز سے محبت کا خوبصورت انداز 91

بچے من کے سچے ,یوم آزادی کے خوبصورت موقع پر بچوں کا وطن عزیز سے محبت کا خوبصورت انداز

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہمارا پیارا وطن “ پاکستان “ ہماری پہچان ہے ، ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں چلے جائیں ہماری پہچان اسی سے ہے اور ہم پاکستانی مسلمان ہی کہلائیں گے. یہ وطن ہمارے لیے ایک گھر کی مانند ہی نہیں بلکہ حقیقتاً ایک گھر ہے.وطنِ عزیز پاکستان کی صورت میں اللہ کریم نے ہمیں جو نعمت دی ہے اس کا زبان سے شکر ادا کرنا اور عملی طور پر شکرانے کے تمام پہلوؤں کو پیشِ نظر رکھنا بہت ضروری ہے. کسی بھی پاکستانی سے پوچھا جائے کہ کیا آپ کو اپنے وطن سے محبّت ہے تو یقیناً اس کا جواب “ ہاں “ میں ہوگا اور کیوں نہ ہو کہ یہی تو وہ گھر ہے جہاں ہم آزادی کے ساتھ سانس لیتے ہیں ، اللہ کریم کی عبادت بلا کسی خوف و خطر کرتے ہیں ، رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت میں گلی گلی محفلیں منعقد کرتے ، اولیا و اسلافِ کرام کی عظمتیں بیان کرتے اور دینی تعلیمات بلا کسی روک ٹوک سیکھتے سکھاتے ہیں۔ یہ آزادی ہی کی برکت ہے کہ ہمارے ہر علاقے میں ایک بلکہ کہیں تو دو سے بھی زائد مساجد آباد ہیں ، مسجدوں کے اسپیکروں سے پانچ وقت “ اَشْھَدُ اَن لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہ “ اور “ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ “ کی پُر کیف صدائیں سنتے ہیں.
ہمیں ملکر اس پیارے وطن کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن رہے ہم اپنے اسلاف کی لازوال قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں.
اللہ پاک سب بچوں کو وطن عزیز کا وفادار بنائے۔۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں