Caretaker Prime Minister Anwar-ul-Haq Kakar 153

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب پہنچ گئے

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ فلسطین کی صورتحال پر ہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہے۔غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کے لیے کل ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس منعقد ہو گی۔ سعودی عرب چیئرمین کی حیثیت سے، اتوار کو ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہو گا،اجلاس میں غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے قبل 18 اکتوبر کو او آئی سی نے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاتھا،
سعودی عرب 22 عرب ممالک کے رہنماؤں کی میزبانی کرئے گا،
جن میں پاکستان ،قطر ، دبئی، بحرین ،ترکی بنگلہ دیش ، اردن سمیت دیگر مسلم مملک شامل ہے۔۔)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں