Thank you Prime Minister Imran Khan 263

اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں “شکریہ وزیر اعظم عمران خان ” کے عنوان سے جدہ میں ایک تقریب کا اہتمام گیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد عظیم خٹک تھے

رپورٹ (امداد حسین لک ،جدہ سعودی عرب، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
تقریب پی ٹی آئی کارکنان چوہدی محمد خالد رفیق اور ملک فہم گلستان کی جانب سے منعقد کی گی جس کی صدارت پی ٹی آئی کے صدر مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد عظیم خٹک ، صدر پی ٹی آئی نیشنل باڈی مفتی محمد عزیر بھٹہ ، اڈیشنل سیکرٹری اسماعیل رضا، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد ، جنرل سیکرٹری مکہ ، وسیم ساجد، سینئر نائب صدر ارشد سیال ، ویلفئیر سیکرٹری ہاشم علی ، سیکرٹری فنانس چوہدری شہزاد ، ممبر کوآرڈینیٹر عبداللہ سندو ۔جنرل سیکرٹی جدہ باڈی اشفاق واحد ، اڈیشنل سیکرٹری عمران خان ،ممبر کواڈینیٹر بسیر احمد پراچہ ،سابقہ عہدے دران ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر ،صدر مکہ انجئنیر ریاض شاہین آفریدی ،صدر جدہ احمد بشیر سابقہ نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری خورشید متیال اور دیگر نے عام الیکشن میں حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی اہمیت اور اعداد و شمار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے اس سے نہ صرف ملک میں ووٹ ٹرن آوٹ زیادہ ہو گا بلکہ اوورسیز براہ راست اپنے نمائندے منتخب کر سکیں گے ہم وزیر اعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کے جو کام انہوں نے کیا ہے اوورسیز کے لیے وہ گذشتہ کوئی حکومت بھی نہیں کر سکی اور اوورسیز کو سالوں سے اسکا انتظار تھا.
تقریب کے اختتام میں ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور قونصلر جنرل جدہ خالد مجید کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں