Sialkot District Tax Bar Elections 72

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ٹیکس بار کے انتخابات 25-2024 تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب۔ نئے صدر محمد عاطف ملک اور جنرل سیکرٹری عثمان رضا منتخب

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ٹیکس بار کے انتخابات 25-2024 تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب۔ نئے صدر محمد عاطف ملک اور جنرل سیکرٹری عثمان رضا منتخب
نئی منتخب ہونے والی کابینہ کو سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر سہیل اقبال ہڑر نے مبارک باد پیش کی اور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
سیالکوٹ(زاہد شریف) اج سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نئے انتخابات برائے سال 25-2024 کا انعقاد سیالکوٹ ٹیکس بار کے بار روم میں کیا گیا جس میں ٹیکس بار کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابقہ عہدیداران نے اجلاس کا آغاز کیا اسکے بعد الیکشن کمیشن کے چیئرمین شاہد محمود ایڈووکیٹ نے باقاعدہ الیکشن کے پروسس کو شروع کیا اور بتایا کہ آج کے الیکشن کے حوالے سے جمہوری طریقے کو بروئے کار لاتے ہوئے نامزدگی پیپر جمع کروانے اور اعتراضات کے لئے وقت دیا گیا۔ مقررہ وقت تک کسی بھی مخالف امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے اس لئے آج کے تمام امیدوار برائے الیکشن 25 -2024 کو بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتے ہوں ۔ نئے منتخب ہونے والی کابینہ میں۔
صدر محمد عاطف ملک ، جنرل سیکرٹری عثمان رضا، سننیئر نائب صدر ثاقب جاوید، نائب صدر عمران مشتاق کھوکھر، فنانس سیکرٹری افتخار احمد، انفارمیشن سیکرٹری رومان محمود اور جوائنٹ سیکرٹری ندیم احمد چوہدری شامل ہیں
الیکشن کے پراسس کو دیکھنے کے لئے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر سہیل اقبال ہڑر نے خصوصی شرکت کی اور نئی منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور مٹھائی کھلائی۔ سہیل اقبال ہڑر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے جمہوری روایات کو برقرار رکھا اور بروقت الیکشن کروا کر نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو خوش اسلوبی سے چارج ہینڈ اوور کیا۔ میں نئے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنی بار کی طرف سے پورے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔
نئے منتخب صدر محمد عاطف ملک نے تمام ممبران کا اور سابقہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اتنا اہم عہدہ پر بلامقابلہ منتخب کیا۔ میں ان شا اللہ آپ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا اور بار کے ممبران کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔
نئے منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری عثمان رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے والد محترم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچا اور اسکے بعد تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں اس ایوان میں موجود اپنے سنئیر کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے ہمیشہ میری بہترین رہنمائی کی۔ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے سیالکوٹ ٹیکس بار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا تاکہ ہم پاکستان بھر کی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک ہو کر ٹیکس کے حوالے سے نئے قوانین کے بارے میں اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ میں اس بار کے وقار میں اضافہ کی ہر ممکن کوشش کروں گا
اسکے ساتھ ساتھ ممبران کے مسائل کے حل کیلئے زوم میٹنگ کا اہتمام کیا کروں گا۔
تمام نئے عہدیداران نے بھی معزز ممبران ٹیکس بار کا شکریہ ادا کیا اور نئے عزم کے ساتھ ٹیکس بار ایسوسی کو چلانے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں