my voice 98

(میری آواز ) رابطہ عالم اسلامی کا بنیادی مقصد اسلام کے حقیقی تصور اور مسل امہ کے تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے

میری آواز
رابطہ عالم اسلامی کا بنیادی مقصد اسلام کے حقیقی تصور اور مسل امہ کے تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان

ملائیشیا اور رابطہ عالم اسلامی کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس
کی میزبانی کریں گیے۔ کانفرنس منگل 7 مئی 2024 کو ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں منعقد ہو گئی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ، رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے ایشیا میں مذہبی راہنماوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گئے۔ “”مزاہب کے پیرو کاروں کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ”” کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گئی۔ اس کانفرنس میں57 ممالک کی تقریبا” دو ہزار سے زائد اہم شخصیات اور دانشوروں کی شرکت متوقع ہے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اس کانفرنس میں شرکت کریں گئے۔ کانفرنس میں رواداری، اعتدال پسندی، تعلیم اور دیگر موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گئی، اس کانفرنس کا بنیادی
مقصد یہ بھی ہے کہ عالمی امن و امان کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان ہم آہنگی، یکجہتی کو بڑھانے تہذیبی تعاون کی تلاش میں مذہب کے کردار کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے۔ رابطہ عالم اسلامی کے قیام کا بنیادی مقصد دعوت دین اور اسلامی عقائد و تعلیمات کی تشریح اور ان کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات یا معاندین اسلام
کے اعتراضات کو بہتر طریقے سے زائل کرنا بھی ہے۔ تربیت و تعلیم اور ثقافتی امور کی بین الاقوامی تنظیم، “”یونیسیکو”” کا مستقل ممبر ہے۔ اس کا مرکزی صدر دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔ رابطہ عالم اسلامی، ایک مکمل اسلامی، بین الاقوامی، غیر سرکاری تنظیم ہے۔ جس کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغام کو بھی واضع کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے حقیقی تشخص کو دنیا کے سامنے پیش کرنا یے، رابطہ عالم اسلامی عالم اسلام کا نمائندہ فورم کا اعزاز بھی رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں