رپورٹ کوٹلی لوہاراں (کامران سلہری،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
آکسفورڈ گرلز کالج کوٹلی لوہاراں میں ورلڈ سٹوڈنٹس ڈے کے موقع پر اساتذہ اکرام کا اپنے طلباء کی محبت میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر پرنسپل رضوان طاہر ایڈووکیٹ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہ اساتذہ ہمیشہ اپنے شاگردوں کے روشن مستقبل کے خواہشمند ہوتے ہیں اس محبت میں وہ آپ سے ناراض بھی ہوتے ہیں سزا بھی دیتے ہیں تاکہ آپ کامیاب ہو جائیں بے شک استاد کو روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے استاد کا اللہ پاک نے بہت مقام رکھا ہے طالب علم کو چاہیے کہ وہ اساتذہ کا احترام کرئے۔اس موقع پر سٹاف اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے خوبصورت انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا اللہ پاک سب کو کامیاب فرمائے۔آمین