اینٹی کرپشن سرگودھا نے بڑی کارروائی کرتے ہوےاسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کوکرپشن اور ناجائز اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 309

اینٹی کرپشن سرگودھا نے بڑی کارروائی کرتے ہوےاسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کوکرپشن اور ناجائز اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

اے ڈی ایل آر افضل شاہد پر کرپشن اور آمدن سے ناجائز اثاثہ جات کا الزام تھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن اور آمدن سے زائد ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ADLR افضل شاہد کو گرفتار کر لیا ہے افضل شاہد پر دوران ملازمت کرپشن کرنے اور آمدن سے زائد اثاثہ ناجائز اثاثہ جات بنانے کی ایف آئی آر درج ہے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی . اُنھوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکه کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ , رشوت خور اور سرکاری وسائل کو خرد برد کرنے والے مافیاز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں