miscreant involved in the May 9 incidents 79

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند کو گرفتار کر لیا، اہلیہ نے بیان میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی شرپسند عناصر سے دور رہیں.
ملزم حسان شاکر کے والد نے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے شر انگیز واقعات سے ہمارا خاندان دکھی ہے۔ بیٹے کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ افواج پاکستان ہمارے محسن اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ حسان شاکر کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سب لوگ شر پسند عناصر سے دور رہیں.
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ واقعات میں متعدد شرپسندوں کو حراست میں لیا جنہوں نے بیانات میں 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں