سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری 78

سرکاری اراضی قبضہ کیس،سپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے پر سپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور، انکے بھائی صادق دلاور ، والد دلاور خان اور رجسٹرار تاج مالی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، اینٹی کرپشن نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے.
اس مقدمے میں ملزموں نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی جس سے حکومت کو کڑوروں روپے کا نقصان ہوا.
یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قید کی سزا سنائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں