وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز برطانوی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات (سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 251

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ممتاز برطانوی پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے “پاکستان ہاؤس” لندن میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی پاکستانی رہنماؤں اور کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی
مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں کے جائز حق “حق خود ارادیت” کے حصول کیلئے موثر آواز بلند کرنے کے حوالے سے برطانوی-پاکستانیوں کے کردار کو سراہا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے جاری انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر، کو اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر اٹھانے کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں ٹھوس شواہد پر مبنی ایک ڈوزیئر مرتب کیا ہے۔ اس ڈوزئیر میں بھارتی قابض افواج کے سنگین زائد جنگی جرائم کی تفصیلات شامل ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے “مباحثے” کا انعقاد خوش آئند ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والے اس مباحثے نے ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ برطانوی پاکستانی کمیونٹی، نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے، بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو منظر عام پر لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کشمیری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد ،کی مکمل سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق منصفانہ طور پر حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، #Pakistan 🇵🇰 #UnitedKingdom 🇬🇧 #Kashmir #IIOJK #JammuKashmir

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں