سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے.
96