فیروز والہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد 164

فیروز والہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کے خصوصی احکامات کی روشنی میں فیروز والہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی جرائم کی بیخ کنی کے لیے ڈی ایس پی فیروز والہ نواز سیال اور تھانہ فیروز والہ کے ایس ایچ او رانا اعظم کی نگرانی میں سب انسپکٹر نوید اقبال اے ایس آئی زاہد صفدر پر مشتمل پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کر کے چار رکنی گینگ جس میں سلیمان عرف مانی ، عبدالرحمن ، احد ، کاظم وغیرہ شامل ہیں کو گرفتار کر کے چار لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کی مختلف کمپنیوں کی موٹر سائیکل برآمد کی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں