families of Prince Dawood and Sulaiman Dawood, who died in the Titan acciden 193

ٹائٹن حادثے میں وفات پانے والے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کے اہلخانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ٹائٹن حادثے میں وفات پانے والے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کے اہلخانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا.
اعلامیے میں دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہارِ افسوس کیا گیا اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔جب کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے آبدوز سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے سرچ مشن میں شریک ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ہمارے پیارے بچے اوشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز پر موجود تھے جو سمندر میں غرق ہوئی، وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو اس مشکل موقع پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔داؤد فیملی
ٹائٹن حادثے میں وفات پانے والے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کے اہلخانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔داؤد فیملی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پیارے بچے اوشن گیٹ کی ٹائٹن آبدوز پر موجود تھے جو سمندر میں غرق ہوئی۔داؤد فیملی نے کہا وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو اس مشکل موقع پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم نیک تمنائیں رکھنے والوں کے شکرگزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں