وزیراعظم آف پاکستان شہباز شریف کے حکم کے باوجود کراچی میں مقیم صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر نہ ہو سکی 110

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے 8.2ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کا پلان مان لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے 8.2ارب ڈالر فنانسنگ گیپ کا پلان مان لیا، پلان کے مطابق آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جائے گی.
پلان کے مطابق چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے بھی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، چین سے 3.5ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائے گا، سعودی عرب سے 2اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے 50،50 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے،وزارت خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 3ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت حاصل کئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں