Asghar Qureshi organized Eid Milan party 88

سعودی عرب ریاض معروف سیاسی اور سماجی شخصیت سابق وائس چیئرمین اوورسیز آزاد کشمیر اصغر قریشی نے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تقریب میں ریاض شہر کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان اصغر قریشی کا کہنا تھا عید کے پرمسرت موقع پر میں اپنے آنے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور اپنے لیے یہ اعزاز سمجھتا ہوں کہ اپ میری دعوت پر تشریف لائے تقریب کے مہمان اعزازی بابائے ریاض قاضی اسحاق ممین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عید کے موقع پر سب دوستوں کو اکٹھا کرنے پر میں اصغر قریشی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ایک بہترین تقریب سجائی ہے اور پردیس میں عید کو دوبالا کر دیا ہے دیگر مہمانوں میں سردار طلعت محمود خان راجہ گل زیب کیانی میبن بٹ اسد اکرم کامران ملک نے بھی اپنا اظہار خیال کیا اور تمام دوستوں کو عید کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کی دعا بھی کروائی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں