Annual Sajawal Memorial 153

سعودی عرب کے شہر ریاض میں چکوال الیون کی طرف سے “” پہلا سالانہ سجاول میموریل فری انٹری کرکٹ ٹورنامنٹ”” کا انعقاد کیا

خصوصی رہورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

سعودی عرب کے شہر ریاض میں چکوال الیون کی طرف سے “” پہلا سالانہ سجاول میموریل فری انٹری کرکٹ ٹورنامنٹ”” کا انعقاد کیا جس میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 16 کرکٹ کی بہترین ٹیموں نے حصہ لیا یہ سعودی عرب کی تاریخ میں
“” کرکٹ کا پہلا ٹورنامنٹ “” تھا جو فری انٹری سے ھوا محمد رضوان ثقلین بھٹی محمد فاروق اظہر معمود اور ان کے ساتھیوں نے بہترین انتظامات کا اھتمام کیا ظفر معمود ملک جی ایم اعوان اور ان کے ساتھیوں نے تمام آنے والی کرکٹ کی ٹیموں کو شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا اور تمام میچز سے مہمانوں اور شائقین نے بے حد سراہا۔ اور اس شاندار ٹورنامنٹ میں شامل شائقین نے بھر پور انجوائے کیا
9 نومبر بروز جمعرات کو دو سیمی فائنل اور فائنل کھیلا گیا چکوال الیون جو اس ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم تھی سیمی فائنل کانٹے دار مقابلے کے بعد ھار گئی اور فائنل کے لیے ایف سی سی اور ریاض سٹار کے درمیان مقابلہ ھوا جو ایف سی سی نے بآسانی جیت لیا
مہمان خصوصی چوھدری محمد جمیل ربانی، ملک جی ایم اعوان ، اظہر محمود ، حاجی ساجد حسین ظفر شامل تھے
چوھدری جمیل ربانی ملک جی ایم اعوان اور اظہر محمود نے ٹورنامنٹ کے لئے خصوصی تعاون کیا
چکوال الیون اور تمام منتظمین کو کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پے دل اتھا گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں