سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پيئرنٹس گروپ نے جشن منايا 159

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پيئرنٹس گروپ نے جشن منايا

سعودی عرب جویریہ اسد رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پيئرنٹس گروپ نے اپنے سينئر نائب صدر محمد افتخار احمد دين کے ساتھ بچوں کی خوشيوں کو دوبالا کرنے کے لیے اپنی محبت اور وابستگی کا جشن منايا اور ايک پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا خوشی کے اس پُر مسرت موقع پر پاکستان پيئرنٹس گروپ کے صدر سيد مزمل حسين شاہ نے سينئر نائب صدر افتخار احمد دين کو اُن کے صاحبزادے اور اُن کی صاحبزادی کی شادی کی مبارک باد ديتے ہوئے خوشی کا اظہار کيا اور بچوں کيلئے ازدواجی زندگی کی کاميابی کے لیے خصوصی دعائيں کيں ۔
اِسی دوران پاکستان پيئرنٹس گروپ کے سينئر ارکان سردار الطاف صادق ، راجہ عمران يونس ، مرزا ریاض بیگ ؛ چوھدری افضل طور ، امجد محمود ، افضل بٹ ، شہباز ، مبارک ، عبداللہ خان ، آصف جبار ، ملک امجد، اورنگ زيب ، سيد مراد مزمل ، رضوان و ديگر افراد نے اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی ۔ اور تمام ارکان نے فرداً فرداً اپنے خيالات اور خوشی کا اظہار کيا اور افتخار احمد دين ، حسين ذوالفقار ، آنند اسلم ، عثمان وحيد اور ابراھيم افتخار کو خصوصی مبارک باد پيش کی آخر ميں خوشی کے اُس پُر مسرت موقع پر ايک عظيم الشان اور پُر وقار تقريب کا بھر پور اہتمام کرنے پر سینئیر نائب صدر محمد افتخار احمد نے صدر سيد مزمل حسين شاہ اور پيئرنٹس گروپ کے تمام سينئر ارکان کا تہہ دل سے شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ايک دوسرے سے ہماری محبت اور وابستگی کے جشن ميں آج آپ سب کی موجودگی ہمارے لئے انتہائی باعث مسرت باعث فخر ہے تمام حاضرین نے نئی ازوجی زندگی شروع کرنے پر دونوں جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشگوار زندگی کیلئے دعائیں دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں