شدید دھند کی وجہ سے پنجاب، پختونخوا اوراسلام آباد کے فلائٹ مزید 15 ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ 272

شدید دھند کی وجہ سے پنجاب، پختونخوا اوراسلام آباد کے فلائٹ مزید 15 ملکی اورغیر ملکی پروازیں منسوخ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے اطراف شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے جس کے سبب 15 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں.
ایوی ایشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی آئی اے کی ابوظبی پشاور ، دبئی اور پشاور کی پرواز اسلام آباد لینڈنگ کرائی گئی جب کہ نجی ائیر لائن کی شارجہ اسلام آباد اور مانچسٹر اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ریاض کے درمیان نجی ائیر لائن کی پرواز ، اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، اس کے علاوہ لاہور دبئی، ملتان دبئی، کراچی کوئٹہ اور کراچی اسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
سال 2024 کے آغاز کے بعد سے اب تک 9 دن کے دوران پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس کے لیے 300 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، فضائی مسافروں کے لیے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں