پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے 233

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مراد سعید کے سوات کے حلقے این اے 4 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید 9 مئی واقعات کے بعد سے رپوش ہیں، تاہم وہ 8 فروری 2024 کو شیڈول الیکشن لڑیں گے اور اس کے لیے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔ کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن جیسے ہی وقت ختم ہوا تو تمام الیکشن کمیشن کے دفاتر کے دروازے بند کردیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں