سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پرجسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا.علیمہ خان 122

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پرجسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا.علیمہ خان

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا معائنہ کیا، ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا عمران خان صحت مند ہیں،سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتظار پنجوتھا کس حالت میں واپس آئے ہیں، جو تماشا انتظار پنجوتھا کیخلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،جو قانون سے اوپر جا چکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس پر مرضی تشدد کرو، ان کاکہناتھا کہ جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھا لیا، اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا لوگوں کے بچوں کو خوفزدہ کررہے ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی کہتے ہیں جمہوریت اور رول آف لاء پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں