Rakhi Sawant accepted Islam and got married 151

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے نکاح کرلیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
راکھی ساونت نے عادل درانی کے ساتھ شادی کرلی، شادی اسلامی طریقہ سے طے پائی جس میں راکھی (فاطمہ) اور عادل کا نکاح ہوابگ باس کی راکھی ساونت کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تھیں کہ ایسے میں اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کی ایک اسٹوری شیئر کی ۔ جس میں ان کے اور ان کے شوہرعادل درانی کے نکاح کی سند یا نکاح نامہ کا پرنٹ موجود تھاایک بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت اور عادل کی شادی کے سرٹیفکٹ پر دستخط کرلئے نکاح خواں موجود ہیں۔ راکھی اور عادل اپنی اپنی باری کے مطابق دستخط کرتے ہیںجبکہ اس نئے شادی شدہ جوڑے کے نکاح نامے کے تصویر بھی انٹرنیٹ پر موجود ہے ۔ جس میں دلہا کا نام عادل خان ابن عزیز اللہ خان درانی لکھا گیا ہے ۔ دلہن کے نام میں فاطمہ ، راکھی ساونت بنت آنند ساونت لکھا گیا ہے ۔ جبکہ حق مہر کی رقم 51786 سکہ رائج الوقت رکھی گئی ہے ۔ اس میرج سرٹیفکٹ میں دلہا اور دلہن کی تصویر بھی آویزاں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں