میری آواز پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے 119

میری آواز پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے

میری آواز،پاکستان کے ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے.

کالم نگار/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستان کے سائنسدان اور ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی( آج 10 اکتوبر) تیسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے۔ اور پاکستان اور دنیا بھر میں انکی عظیم خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر “”بھوپال”” میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ ملک کے انتہائی نامساعد حالات میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت کے طور پر پہچان کرائی، میں محمد نواز شریف کے سابقہ دور حکومت کے دوران 28 مئی 1988 میں پاکستان میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے خود کو دنیا میں ایٹمی طاقت منوانے میں مثالی کردار کے ساتھ ساتھ پوری قوم کا سر فخر سے بھی بلند کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے دیگر اعزازات کے ساتھ ساتھ دو مرتبہ “”نشان پاکستان “” عظیم اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021 کو 85 برس کی عمر میں اس جہاں فانی سے رخصت ہو گئے۔ گزشتہ نصف صدی میں عالمی اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری دنیا کے لئے خطرناک شخصیت بن گئے تھے۔ اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک اہم شخصیت کے مالک تھے۔ پاکستان میں انہیں ایک قومی ہیرو کے القابات سے بھی سراہا جاتا ہے۔ اور انہیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے “”بانی”” بھی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ملک کی قیادت کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں پر مغربی ممالک کی اجارہ داری کو بھی توڑنا چاہتے تھے۔ اور اپنے ان مقاصد اور عزائم میں بڑی جرآت اور بہادری کے ساتھ کامیا بھی ہوئے۔ پوری قوم سن کے ان سب احسانات کو عزت و منزلت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گئی، آج آن کی تیسری برسی پر پوری قوم کی طرف سے انکی شخصیت کے حوالے سے انہیں “”سلوٹ”” بھی پیش کیا جاتا ہے۔۔۔!!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں