خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
سعودی عرب میں اردو ادب کی ترویج و ترقی کا معروف نام “”حلقہ فکر و فن ریاض سعودی کے “” معروف شاعر و ادیب اور 8 سے زائد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری گزشتہ شب امریکہ سے ریاض سعودی عرب پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر ریاض کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔ “”PNP”” کی صحافتی ٹیم نے بھی ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی گرانقدر ادبی خدمات کے اعتراف اور انکی اردو ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ توقع ہے کہ عنقریب ان کی سربراہی میں ریاض میں اردو ادب کے با ذوق شعراء کے ساتھ ادبی ایک محافل بھی منعقد کی جائیں گی.
84