MQM Pakistan Health Services Dr. Muhammad Naeem Qaim Khani 92

ایم کیو ایم پاکستان ہیلتھ سرویسز کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور ایم پی اے سندھ اسمبلی عباس جعفری بھائی کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل کا دورہ

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایم کیو ایم پاکستان ہیلتھ سرویسز کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی اور ایم پی اے سندھ اسمبلی عباس جعفری بھائی کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل کا دورہ اور کارکنان سے ملاقات اور انکے مسائل معلوم کئے اس موقع پر ایم کیو ایم پیرامیڈیکل ایڈ کمیٹی کے مرکزی جوائنٹ انچارج فریدالدین بھائی رکن مرکزی کمیٹی اسداللہ خان بھائی آفاق الدین بھائی اور انتھونی سموئیل بھائی بھی موجود تھے بعد میں تمام زمیداران نے ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی اور عباس جعفری بھائی کے ہمراہ ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر شاہ محمد شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈاکٹرز ویکسینیٹرز ۔ ایل ایچ ڈبلیوز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو فوراً حل کریں گے تاکہ عملے میں پائی جانے والی بے چینی کو فوراً دور کیا جائے انہوں نے آخر میں معزز مہمانوں ایم پی اے سندھ اسمبلی عباس جعفری بھائی اور ایم کیو ایم ہیلتھ سرویسز پاکستان کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی اور تمام زمیداران کا شکریہ ادا کیا
آخر میں تمام زمیداران کی جانب سے عباس جعفری بھائی اور ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی بھائی نے انہیں جذبہ خیر سگالی کے طور پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں