94

ایم این اے چوہدری عثمان علی تحریک انصاف کو چھوڑ کر لوٹا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے. چوہدری آصف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا.
ساہیوال سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی کے چچا چوہدری آصف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے چوہدری عثمان علی تحریک انصاف کو چھوڑ کر لوٹا بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چوہدری آصف علی کا کہنا تھا کہ چوہدری عثمان غداری کرچکا ہے لیکن اگر وہ واپس آجائے تو اس کے لئے معافی تلافی کی گنجائش موجود ہے، میں نے بحیثیت مجبوری اپنے بھتیجے چوہدری عثمان کو ٹکٹ دلوایا تھا، اپنی پارٹی اور ورکرز کے سامنے شرمندہ ہوں.
انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری عثمان علی یہ فیصلہ لالچ یا دبا ئوکے باعث کیا ہے تو ایسے افراد کی ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں، اب نہ ہی میرا اس کیساتھ کوئی تعلق ہے، میں اپنے بھتیجے کیساتھ لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، جس نے میری عزت کا خیال نہیں رکھا، میں بھی اس کی عزت کا خیال نہیں رکھوں گا، میں آج بھی اپنے قائد عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں.
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں چوہدری عثمان علی کے چچا چوہدری آصف علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ بات قابل قبول نہیں، ٹکٹ آپ نے اسے دلوایا، آپ ایسے سائیڈ پر نہ نکلیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو اس کا حصہ سمجھا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں