long and memorable meeting with RCA Senior Cricketer 216

آر سی اے “”RCA”” کے سینئر کرکٹر اور “”CEO”” محمد ندیم بابر سے “ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن “” کے ریاض ہیڈ آفس میں طویل اور یادگار ملاقات

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن “”RCA”” کے چیئرمین، معروف آل راونڈر پاکستان، سابق فست کلاس کرکٹر اور کوالیفائی کوچ محمد ندیم بابر نے آج (بروز جمعہ) پاکستان کراچی سے ریاض آئے ہوئے سینئر صحافی، کالم نویس “” میری آواز”” اور “” پی این پی “”PNP”” کے بیورو چیف کراچی اعجاز احمد طاہر اعوان، پی این پی “”PNP”” کے ایڈوٹائزنگ مینجر اور “” روزنامہ خبرداشت ریاض کے بیورو چیف برائے ریاض حاجی محمد ناصر قادری اور “”BCP”” ایونٹ کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان سے “”RCA”” کے “”CEO”” محمد ندیم بابر نے “”RCA”” کے آفس میں دوران “”ظہرانہ”” خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر محمد ندیم بابر نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے شائقین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اس کھیل کے فروغ کے لئے “”RCA”” کی خدمات قابل صد ستائش ہیں، اور آنے والے وقت میں کرکٹ کا کھیل سعودی عرب کے صحرائے ریگستان میں ایک مقبول ترین کھیل کا مقام بھی حاصل کر کرچکا ہے،

“” آر سی اے “”RCA”” کے سی ای او “”CEO”” محمد ندیم بابر نے ملاقات کے دوران مزید بتایا کہ اس سال ماہ اگست 2023 کے آخر میں “”ریاض کرکٹ سیزن”” کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں ریاض کہ 80 سے زائد کرکٹ کی نامور ٹیمیں حصہ لیں گئیں، اس وقت “”RCA”” کی باقاعدہ طور پو 80 سے زائد رجسٹرڈ ٹیمیں ہیں اور اس کے کھیلنے کے لئے 16 سے زائد کرکٹ کے گراونڈ ہیں، جن لو کھلاڑیوں کے لئے باقاعدہ طور پر تیار کیا گیا ہے،

آر سی آر “”RCA”” کے “”CEO”” محمد ندیم بابر نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے شب و روز کوشیش جاری و ساری ہیں، اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کے شائقین کی دلچسپی کے لئے مزید سہولتوں کو ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جا رہا ہے، سعودی عرب میں فٹ بھال کے بعد دوسرا بڑا کھیل کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے، اور مقامی سعودی کھلاڑی بھی کرکٹ کے کھیل میں دلچسپی لینا شروع ہو گئے ہیں، آنے والے وقت میں کرکٹ کا کھیل بھی ایک مقبول کھیل بن جائے گا،

آخر میں “”RCA”” کے “”CEO”” محمد ندیم بابر نے اعجاز احمد طاہر اعوان، حاجی محمد ناصر قادری اور ولید اعجاز اعوان کا “”RCA”” کے ہیڈ آفس میں آمد اور ملاقات کے لئے وقت نکالنے پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا، اس طرح یہ یادگار ملاقات تقریبا” تین گھنٹوں کے بعد اختتام پذیر ہوئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں