بیالیسویں شارجہ بک فیئر میں سجے کتاب میلے میں پہلی بار اردو کتابوں کا سٹال بھی سجا جس کی سعادت اردو بکس ورلڈ کے حصے میں آئی 168

بیالیسویں شارجہ بک فیئر میں سجے کتاب میلے میں پہلی بار اردو کتابوں کا سٹال بھی سجا جس کی سعادت اردو بکس ورلڈ کے حصے میں آئی

دبئی رپورٹ (محمد آصف لک سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بیالیسویں شارجہ بک فیئر میں سجے کتاب میلے میں پہلی بار اردو کتابوں کا سٹال بھی سجا جس کی سعادت اردو بکس ورلڈ کے حصے میں آئی۔ اردو بکس ورلڈ اپنی کتابوں کی سلیکشن اور کتابوں کے دلچسپ اور معلومات افزا ٹائٹلز کی بنا پر اردو دان طبقے کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
اردو لکھنا پڑھنا جاننے والوں نے کتابوں میں دلچسپی دکھائی۔ طاھر علی بندیشہ اور سرمد خان کی باہمی شوق اور جنون کی بدولت اردو کتابیں شارجہ بک فیئر کا حصہ بنی۔ اس ٹیکنالوجی اور موبائل سے قربت کے دور میں بھی لوگ کتابوں کی خریداری میں مشغول نظر ائے۔
صحافی افتاب اقبال نے بھی شارجہ بک فیئر کا دورہ کیا اور انہیں اردو بکس ورلڈ پر رکھی گئی کتابوں کی سلیکشن کی تعریف کی اور اپنے وی لاگ میں اس کا تذکرہ بھی کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں