foundation day in Jeddah 72

جدہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے کاسہ ڈورا ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے اور جدہ کی مختلف صحافی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر تقریب کا انعقاد

رپورٹ ثناء شعیب(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی) جدہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ملک بھر کی یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں کاسہ ڈورا ہوٹل اور جدہ کے مقامی پاکستانی صحافیوں نے مل کر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوم تاسیس کا کیک سب نے مل کے کاٹا اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں نے بتایا کہ اس تاریخی دن کو منانا دنیا میں اس مملکت کے نمایاں مقام تک پہنچنے کی جدوجہد اور مراحل کی عکاسی کرتا ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں یہ خوشحالی اور ترقی کے دور میں تمام شعبوں میں پے در پے کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے تقریب کے اختتام پر کاسہ ڈورا کے مینجر انیس نسیم نے تمام مہمانوں کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں