Pakistan Muslim League-N Gujranwala President 132

عمرہ کی سعادت کے لیے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن گوجرنوالہ کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر سلمان خالد بٹ کے اعزاز میں مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ جدہ کے ایگزیکٹو ممبر میاں عثمان کی جانب سے پر تکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ : حاجی محمد ناصر قادری ایڑورٹائرنگ منیجر پی این پی نیوز ایچ ڈی
عشائیہ تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن سعودی عرب اور جدہ باڈی کے زمہ دران نے شرکت کی عشائیہ کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کی عشائیہ میں شریک پارٹی زمہ داران چیئرمین جدہ میاں رضوان الحق ، صدر جدہ عمر مسعود پوری،ہیڈ ٹریڈنگ ونگ چوہدری محمد ظہیر گوندل،سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الٰہی گجر،ڈپٹی ہیڈ علی خورشید ملک، ضمان بٹ،نوید خالد،مخصوص احمد، یونس انصاری ،ملک نوید ،نعمان بٹ ،اور صحافی برادری سے سینئر نائب صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم حسن بٹ،جنرل سیکرٹری اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ ،ممبر ایگزیکٹو باڈی عاطف خان تنولی اور دیگر نے سلمان خالد عرف پومی بٹ اور انکے ساتھیوں کو عمرہ کی مبارکباد دی اور انکی پارٹی خدمات کو سراہا جس پر سلمان خالد نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں انشاءاللہ آئندہ میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان ہوں گےجن کے آنے سے نہ صرف پاکستان میں ایک خوشحالی کا دور شروع ہو گا بلکہ اوورسیز کو بھی قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے گی،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے تاکہ وہاں پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے ،تقریب کے اختتام پر چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر نے سب دوستوں کی جانب سے سلمان خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی جدہ آمد ہمارے لئے باعث فخر ہے ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں