ایلون مسک کا اسرائیلی جارحیت کے شکارغزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان 184

ایلون مسک کا اسرائیلی جارحیت کے شکارغزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اسرائیلی جارحیت کے شکار علاقے غزہ میں انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کر دیا۔ ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل کی بمباری کے سبب مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں.
ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ہفتے کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا گیا۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اسٹارلنک کمپنی غزہ میں بین الاقوامی امدادی اداروں کو انٹرنیٹ کی سپورٹ کرے گا۔ کمپنی اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو سپورٹ کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں