میلسی و نواح میں کھادوں کی عدم دستیابی سے گندم کی پیداوار متاثر، کسان پریشان، دو نمبر مافیا آزاد 144

میلسی و نواح میں کھادوں کی عدم دستیابی سے گندم کی پیداوار متاثر، کسان پریشان، دو نمبر مافیا آزاد

رپورٹ (محمد مختارسولگی،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تفصیل کے مطابق میلسی اور گرد و نواح میں گندم کی فصل بڑھوتری کے مراحل میں ہٕے ۔اس وقت فصل کو کھاد کی اشد ضرورت ہے،لیکن ضلعی حکومت اور محکمٸہ ذراعت کے آفیسرز کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد کے حصول میں ناکامی کاسامنا ہے۔ البتہ منہ مانگی قیمت پر اسٹاکسٹ سے دستیاب ہے۔ اسکے علاوہ ذمہداران کی غفلت اور مبینہ ملی بھگت سے دو نمبر مافیا بھی کسانوں کو لوٹنے کیلٸے آزاد ہے۔
گندم کا سراغ لگانیوالے فرض شناس ، محنتی ، محب وطن،اہلکار جو حساس اور خفیہ ادروں کی نشاندہی پر کسانوں کے گھروں،ڈیروں میں رکھی گندم ڈھونڈ لیتے تھے وہ بھی سکون کی نیند سورہے ہیں۔
کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پرذرعی لوازمات فراہم کیے جاٸیں اور دو نمبر مافیا کولگام ڈالی جاٸے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں