پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام 144

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‏ملکی وسائل پر سب سے پہلا حق بچوں کا ہے،ہمارے بچے ہی پاکستان کا سب سے قیمتی خزانہ اور روشن مستقبل ہیں.
‏الیکشن کے بعد آنے والی پی پی پی حکومت کی اولین ترجیحات میں بچوں کی تعلیم، صحت اور تحفظ پر سرمائیکاری کرنا شامل ہوگا،
‏پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بچوں کے تحفظ اور بہبود کے لیئے انقلابی اقدامات کیئے ہیں،قائدِ عوام شہید بھٹو کا دیا ہوا 1973 کا آئین بچوں کے تمام حقوق کی ضمانت دیتا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستانی بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے ویکسینیشن پروگرام متعارف کرایا.
‏بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کی غریب خواتین کے لیے صدر آصف علی زرداری کا تحفہ ہے: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘بینظیر وسیلہِ تعلیم’ اور ‘بینظیر نشونما’ جیسے اجزاء بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہیں.
‏سندھ میں ان کی جماعت کی سابقہ صوبائی حکومت نے پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مفت کی.‏داخلہ و امتحانی فیس کے تمام اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کرتی ہے،بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کے لیے سندھ میں انقلابی قانونسازی پیپلز پارٹی کی سابقہ صوبائی حکومتوں کا طرہ امتیاز ہے،سندھ چائلڈ اتھارٹی ایکٹ-2011، سندھ رائیٹ آف چلڈرن ٹو فری ایند کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ-2013 اور سندھ چائیلڈ میریج رسٹرینٹ ایکٹ-2013 اس کی مثال ہیں.
‏مذکورہ قانونسازی میں پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ رولز-2009 اور سندھ پروٹیکشن اینڈ دی پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ چائیلڈ نیوٹریشن ایکٹ-2013 شامل ہیں،آج منایا جانے والا یومِ اطفال دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ غزہ میں بچوں کے خلاف جاری مظالم کو فوراً روکنا ہوگا،غزہ میں ہر 10 منٹوں میں ایک بچہ اسرائیلی بارود کا نشانہ بن رہا ہے بچوں کا بہیمانہ قتل بربریت کی انتہائی غلیظ شکل ہے، فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم پر انسانیت ہمیشہ شرمندہ رہے گی.
‏1973 کے آئین اور اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں ہم بچوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور تحفظ کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں