پاکستان سے ائے ہوئے معزز مہمان سابقہ ایم پی اے و پی ٹی آئی ضلعی صدر دیر بالا محمد انور خان ایڈوکیٹ کے اعزاز میں لال زمین خان تاران کی طرف سے عشائیہ 396

پاکستان سے ائے ہوئے معزز مہمان سابقہ ایم پی اے و پی ٹی آئی ضلعی صدر دیر بالا محمد انور خان ایڈوکیٹ کے اعزاز میں لال زمین خان تاران کی طرف سے عشائیہ

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان سے ائے ہوئے معزز مہمان سابقہ ایم پی اے و پی ٹی آئی ضلعی صدر دیر بالا محمد انور خان ایڈوکیٹ کے اعزاز میں لال زمین خان تاران کی طرف سے اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے مختلف سیاسی ،سماجھی، قومی اور کاروباری شخصیات بھی مدعو تھے۔ عشائیہ میں شریک عمراخان ، اکرام اللہ مشوانی ، جمیع اللہ خان، عالم زیب تاران ، عمران خان ، عمرزاہ اور شاہ ولی خان شریک تھے۔
معزز مہمان سابقہ ایم پی اے و پی ٹی آئی ضلعی صدر دیر بالا محمد انور خان ایڈوکیٹ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں انشاءاللہ آئندہ عمران خان وزیراعظم پاکستان ہوں گےجن کے آنے سے نہ صرف پاکستان میں ایک خوشحالی کا دور شروع ہو گا بلکہ اوورسیزپاکستانوں کو بھی قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی ملے گی،پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے تاکہ وہاں پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے ،
تقریب کے اختتام پر لال زمین خان تاران نے سب دوستوں کی جانب سے محمد انور خان ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی ریاض آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے.تمام مہمانوں کی توازوح بھی کی گیی اور آخر میں لال زمین خان تاران نے کہا کہ میں تمام شرکاء کا بےحد ممنون ومشکور ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہوں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں