جدہ پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ کرسمس کی شاندار تقریب 224

جدہ پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ کرسمس کی شاندار تقریب

ثناء شعیب نمائندہ خصوصی جدہ سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہم وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اور جڑانوالہ کی تمام انتطامیہ نے کرسچین کمیونٹی کے مصائب پر فوری کاروائی کی اور مجرموں کو سزائیں دیں انکے لیے تباہ ہونے والے مکانات اور چرچ دوبارہ تعمیر کی بیرون ملک اور اندرون ملک کرسچین کمیونٹی انکا شکریہ ادا کرتی ہے یہ بات جدہ پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ کرسمس کی شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسچین کمیونٹی کے جدہ میں سرگرم رکن پیٹرک فلک نے اپنے خطاب میں کہی۔ پاکستان قونصلیٹ میں منعقدہ تقریب میں جدہ کی کرسچین کمیونٹی کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رنگ برنگ کپڑوں میں ملبوس شریک تھی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل جدہ خالد مجید تھے۔ کرسچین کمیونٹی کے چیئرمین اور پاکستان کشمیر کمیٹی کے رکن جان گلزار نے قونصل جنرل اہلیہ کے ساتھ شرکت پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی کے افسران قونصل جنرل کی قیادت میں ہمہ وقت کمیونٹی کی خدمت پر تیار رہتے ہیں اور ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کرسچین کمیونٹی ایک پرامن کمیونٹی ہے جو پاکستان اور میزبان ملک سعودی عرب کے قوانین کا بھر پور احترام کرتی ہے۔ قونصل جنرل خالد مجید نے کہ میری خواہش ہے کہ آپ لوگ اپنے آپ کواقلیت نہ کہیں ہم سب پاکستانی ہیں پاکستان کا جھنڈا اس بات کی گواہی ہے کہ جب اس میں سبز رنگ کے ساتھ سفید رنگ بھی موجود ہے اور یہ احترام ہے ہمارے اکابرین کا انہوں ن اقلیتون کی پاکستانی تسلیم کیا ہے قونصل جنرل نے کہا کہ آپ لوگوں کی تاریخ تو پاکستان کے قیام سے بھی قبل کی ہے، کرسچین برادری کے لوگ پاکستانی افواج، عدالتوں اور پاکستان کے ہر شعبے میٰں اہم اور ذمہ داریوں پر ہیں اور ماضی میں بھی رہے ہیں، قونصلیٹ آپکا شکر گزار ہے کہ آپ لوگ اپنی تقریبات میں دعوت دیکر ہمیں عزت دیتے ہیں یہ ہماری ذمہ داری کوئی احسان نہیں۔تقریب کی ابتداء میں ریما ء گلزار نے مہمانوں کو سپاسنامہ پیش کیا۔ دیگر مقررین میں پوسٹر پیٹرک، اور رافیل کھوکر تھے اس موقع میں قونصل جنرل کی جانب سے جان گلزار کو پاکستان کی نادر معلوماتی کتاب کا تحفہ دیا گیا اور تقریب میں موجود خواتین اور بچوں کو تحائف دئے، عشایہ سے قبل کرسمس کاکیک کاٹا گیا جو تمام جماعتوں پر مشتمل یک جہتی فورم کی جانب دیا گیا تھا ، تقریب میں کرسچین کمیونٹی کے علاوہ ہیڈ آف چانسلری سرفراز، قونصل پریس اور جدہ کی کمیونٹی کے دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی تقریب میں خواتین نے پرجوش پاکستانی ترانہ یہ وطن تمھارا ہے تم ہو پاسبان اسکے پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں