Well-known journalist Syed Musrat Khalil's 280

معروف صحافی سید مسرت خلیل کے صاحبزادے عبداللہ خلیل کے یہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، گھر خوشیوں سے بھر گیا۔پی این پی نیوز کی جانب سے مبارکباد

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جدہ سعودی عرب کے معروف صحافی سید مسرت خلیل الحمد اللہ، ایک بار پھر سے دادا بن گئے، گزشتہ اتوار 9 جولائی 2023 کو اللہ نے ان کے چھوٹے بیٹے عبداللہ خلیل کو پہلے بیٹے سے نوازا۔ اس سے قبل ان کی دو بیٹیاں ہیں، نومولود بیٹے کا نام امیر بن عبداللہ خلیل رکھا گیا ھے ۔ ننھے مننے نئے مہمان کی آمد سے ان کا گھر ایک بار پھر سے خوشیوں کا گہوارہ بن گیا ہے، اللہ پاک نئے مہمان امیر عبداللہ خلیل کو صحت مند اور تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔ اپنے ماں باپ کا فرماں بردار اور خاندان کے لئے باعث فخر بنائے۔ اس خوشی کے موقع پر سید مسرت خلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سب کی آنکھوں کا تارا نیا مہمان امیر عبداللہ اپنے بھائی بہنوں کا بھی ہر دلعزیز ہو۔ اور میں اپنے دل کی اتھاء گہرائیوں سے اپنے بیٹے عبداللہ، والدہ حیات وجدی، نانا وادی باعیسی نانی، دادی، چچاؤں، چچیوں اور دیگر سب گھر والوں کو اپنے
“”گلزار خلیل”” میں کھلنے والے نئے نومولود پھول کی مباک باد پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن میرے اور میرے پورے خاندان کے لیئے خوشیوں اور شادمانیوں سے بھرا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں