دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری 105

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری

سٹاف رپورٹ (پی این پی نیوز ایچ ڈی )
دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سرفہرست ہمسایہ ملک افغانستان کا نام ہے.
عالمی ادارے ہینلےاینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کا عالمی سطح پر سب سے کمزور پاسپورٹ ہے کیونکہ یہ پاسپورٹ دنیا کے صرف 12 فیصد ممالک تک رسائی فراہم کرتا ہے.رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پاسپورٹ کا ویزہ فری اسکور محض 28 ہے، جو بین الاقوامی سفر کے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے افغان پاسپورٹ رکھنے والوں کو درپیش شدید مشکلات کی عکاسی کرتا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر شام، تیسرے نمبر پر عراق، چوتھے نمبر پر پاکستان، پانچویں نمبر پر یمن، چھٹے نمبر پر صومالیہ، ساتویں نمبر پر فلسطین، آٹھویں نمبر پر نیپال، نویں نمبر پر لیبیا اور دسویں نمبر پر شمالی کوریا موجود ہیں۔واضح رہے یہ ادارہ ہر سال دنیا بھر کے 199 پاسپورٹس کا جائزہ اس بنیاد پر کرتا ہے کہ ان کے حاملین ویزے کے بغیر کتنے ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں