قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمارا روح کا رشتہ ہیں ۔سیاسی و سماجی شخصیت میاں رضوان الحق 181

قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمارا روح کا رشتہ ہیں ۔سیاسی و سماجی شخصیت میاں رضوان الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیاسی و سماجی شخصیت میاں رضوان الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہمارا روح کا رشتہ ہے جس کو تاقیامت قائم و دائم رکھیں گے ،اسرائیلی افواج فلسطین کی سر زمین پر قابض ہیں جبکہ یہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ،اقوام متحدہ کو چاہیے کہ 90 سال اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے مظلوم فلسطینیوں کو انکو حقوق دلوائے انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کا ہے ہم سب کو یکجا ہو کر اپنے مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننا ہو گا ،انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یورپ ،اسرائیل کے علاوہ فلسطین ،کشمیر ،شام اور دیگر ممالک میں بھی انسان ہی بستے ہیں ،انسانی حقوق کا خیال کیا جائے ،مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی صورت بھی اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بہت جلد فلسطین کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں