سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 113

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس آج ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا ، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا ، آج عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے کیس مقرر تھا.
حکمنامے میں مزید کہاگیا کہ آج آرٹیکل 10 اے کی عمران خان کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے ، وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج دلائل نہیں ہو سکے ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر میں نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں