8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ایک نئے انقلاب کا آغاز ہے.حلیم عادل شیخ پریزیڈنٹ پی ٹی آئی سندھ 87

8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ایک نئے انقلاب کا آغاز ہے.حلیم عادل شیخ پریزیڈنٹ پی ٹی آئی سندھ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

حلیم عادل شیخ پریزیڈنٹ پی ٹی آئی سندھ نے کہا 8 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ایک نئے انقلاب کا آغاز ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کی عوام اس جلسے میں بھر پور طریقے سے اور بڑی تعداد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں ہمارا مقصد ہمارے اس پاکستان کا حقیقی لیڈر عمران خان جو پابند سلاسل ہیں کو جیل سے آزادی دلوانا ہے تاکہ یہ ملک عمران خان کی لیڈرشپ میں کرپشن اور بیڈ گورننس سے پاک ہو سکے۔ ہم سندہ کے لوگوں کی ضروریات کو پہچانتے ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں بھی انقلاب لایگی اب بہت ہو چکا، اب ہم اس فارم 47 نااہل حکومت کو زیادہ برداشت نہیں کرسکتے عمران خان کا جو ویژن ہے نئے پاکستان کا، ھمارے پاکستان کا، عام آدمی کے پاکستان کا وہ اب پورا ہوگا انشاللہ.
آخر میں انھوں اس بات پر حکومت وقت پر زور دیتے ہوئے کہا کے 8 ستمبر اسلام آباد جلسے کو روکنے کی کوشش نہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں