اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید پر مقدمے کی درخواست کو سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیاگیا 155

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید پر مقدمے کی درخواست کو سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیاگیا

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید پر مقدمے کی درخواست کو سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیاگیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے کے کیس میں جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید پر مقدمے کی درخواست کازلسٹ سے منسوخ کردی۔
شہری عاطف علی کی مقدمہ اندراج کی درخواست 28نومبر کو سماعت کیلئے مقرر تھی،ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس درخواست کو سماعت کو کینسل کرکے لسٹ سے نکال دیاگیا،مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نےایف آئی اے، جنرل باجوہ، فیض حمید کو نوٹس جاری کیا تھا،صحافی جاوید چودھری، شاہد میتلا، پیمرا، پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری ہوئے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 6اکتوبر کو فریقین کو نوٹسز ارسال کئے گئے تھے،فریقینی کو 28نومبر کی سماعت سے 3دن قبل جواب، اپنے دفاع میں دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں