شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے،اب عبوری حکومت ملک چلائے گی.بنگلادیشی آرمی چیف 108

بریکنگ نیوز:شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے،اب عبوری حکومت ملک چلائے گی.بنگلادیشی آرمی چیف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بنگلادیشی آرمی چیف نے عبوری حکومت بنانے کا اعلان کر دیا.
بنگلا دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔

بنگلادیشی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب عبوری حکومت ملک چلائے گی، ہم بنگلا دیش میں امن واپس لائیں گے۔

بنگلا دیشی آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے، صدر سے جَلد ملاقات کروں گا، صدر سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام پر بات ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی سے مذاکرات میں تمام اہم سیاسی جماعتیں شریک ہوں ہونگیں، عبوری حکومت کے قیام کے لیے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں