معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے 88

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے ، دورے کے دوران وہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک اسلام آباد پہنچ گئے ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورڈاکٹرعطا الرحمان سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

دورے کے دوران معروف اسکالر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں