Pakistan Hajj Volunteer Group guides pilgrims 137

پاکستان حج رضا کار گروپ سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ، عزیزیہ اور مسجد الحرام میں پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے حجاج کرام کی رہنمائی کرتا ہے

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

“” پاکستان حج رضا کار گروپ”” سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ، عزیزیہ اور مسجد الحرام میں پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے حجاج کرام کی رہنمائی کرتا ہے۔ سعودی عرب میں حج کے موقع پر لاکھوں پاکستانی حج کرنے آتے ہیں۔ منی میں کافی مشکلات آتی ہیں، ان کی رہنمائی کیلئے یہ “”حج رضا کار گروپ “” ہر سال پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرتا ہے ۔ یہ پاکستان
“” حج رضاکار گروپ سعودی عرب “” میں مقیم پاکستانیوں پر مشتمل ایک رضاکار گروپ ہے جو ہر سال دورانِ حج منٰی، عزیزیہ اور حرم میں حجاج کرام کو مدد اور راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
اس سال بھی گروپ کے 1400 رضاکار مکہ مکرمہ میں مختلف پراجیکٹس پر خدمات مہیا کرتے ہیں۔ جو سعودیہ کے مختلف شہروں سے مکہ آتے ہیں۔ جن میں یکم ذوالقعدہ سے چار ذوالحجہ تک حج تربیتی ورکشاپس، نو ذوالحجہ سے بارہ ذوالحجہ تک منی میں حجاج کو راستہ بتانا، ضرورتمند حجاج کی وہیل چیئر کے ذریعہ مدد کرنا، ہسپتال میں داخل حجاج کو طوافِ زیارہ کروانا اور بارہ ذوالحجہ کو عزیزیہ بلڈنگز کی طرف راہنمائی شامل ہیں.
طوافِ زیارہ پروجیکٹ میں شدید علیل حاجی کو ایک وہیل چیئر اور دو رضاکاروں کی ذریعہ انکے دو اہم مناسکِ حج “طوافِ زیارہ اور سعی” کروائے جاتے ہیں۔
“” پاکستان حج گروپ سعودی عرب “” کے رضاکار یہ تمام خدمات کسی بھی طرح کا معاوضہ حاصل کیے بغیر سعودی وزارتِ حج اور پاکستان حج مشن کے تعاون سے مملکت کے قوانین کے تحت محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کیلئے پیش کرتے ہیں۔ پاکستان حج رضاکار گروپ کی انتظامیہ بغیر کسی فائدہ کے رضا کاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں ۔ انتظامیہ رضا کاروں کو کھانا ، ٹرانسپورٹ سمیت طبی معائنہ بھی مہیا کرتی ہے ۔ رضا کار گروپ کی یہ مثال بہت کم ملتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں