پنجاب کے سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے پیکٹ چوری ہونے لگے 71

پنجاب کے سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے پیکٹ چوری ہونے لگے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب کے سکولوں میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو فراہم کیے جانے والے دودھ کے پیکٹ چوری ہونے لگے جس کے باعث ایک ٹیچر کو بھی معطل کردیا گیا ہے

غذائی قلت کو ختم یا کم کرنے کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومت پنجاب نے 5 ستمبر 2024 کو ڈیرہ غازی خان سے سکول نیوٹریشن پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کے تحت پرائمری تک بچوں کو سکول میں مفت دودھ فراہم کیا جائے گا.
یہ پروگرام اس وقت پنجاب کے تین اضلاع، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفرگڑھ میں شروع کیا گیا ہے۔ بچوں کو دودھ کی فراہمی کے دوران کئی سکولوں میں مختلف قسم کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس پراجیکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کئی سکولوں سے دودھ کے پیکٹ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک سکول میں دودھ کے پیکٹس چوری ہونے کے باعث سکول ٹیچر کو معطل بھی کیا جا چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں